حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابی فنکار مرحوم کوروش زارعی کی تشییع جنازہ بدھ 11 نومبر 2026ء کو قم میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک عقیدت و احترام کے ساتھ عمل میں آئی۔
مرحوم کوروش زارعی کے جسد خاکی کو عوام نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر حرم مطہر تک پہنچایا۔ حرم میں جسد خاکی کو ضریح مبارک کے گرد طواف کرایا گیا، جس کے بعد آیت اللہ حسینی بوشہری، سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور نائب صدر مجلس خبرگان رہبری نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔










آپ کا تبصرہ